ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارکےسداشیو گڑھ کے دامن میں ’’نشیلی بو ‘‘؛ عوام نے جتائی تشویش :کاروائی کامطالبہ

کاروارکےسداشیو گڑھ کے دامن میں ’’نشیلی بو ‘‘؛ عوام نے جتائی تشویش :کاروائی کامطالبہ

Sun, 02 Apr 2017 18:29:27    S.O. News Service

کاروار:2/اپریل(ایس اؤنیوز)سداشیوگڑھ کے دامن میں گانجہ کی ہوا بڑی تیز رفتاری کے ساتھ پھیلتی جارہی ہے، کالی ندی کے کنارے پر تعمیر شدہ "پیار ا گول" آوارہ لڑکوں کے لئے گانجہ کا نشہ لینے والااڈہ بن گیا ہے، کرناٹکا کا کشمیر کہلانے والا کاروار حالیہ دنوں میں گانجہ کے شہر میں تبدیل ہونے کی بات کہی جارہی ہے جو نہایت  تشویش کی بات ہے۔

مقامی کنڑا میڈیا کی بات مانیں تو پڑوس کے تعلقہ جات میں منعقد ہونے والے تہوار وغیرہ کے موقعوں پر کاروار شہر کی اصل حقیقت کھلتی جارہی ہے،سمندری کنارہ، مالادیوی میدان ، مختلف باکڑا دکانیں، خالی سائٹس اور قومی شاہراہ سے متصل خالی جگہوں سمیت بہت سارے مقامات گانجہ کا نشہ کرنےوالوں کے پسندیدہ اڈے کہلاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سداشیوگڑھ کا ویران دامن آوارہ لڑکوں کے لئے راہ سے بھٹکانے والا مناسب مقام مانا جاتاہے، یہاں موجود پیارا گول اور پہاڑ کے دیگر سروں پر گروپ کی شکل میں نوجوان نشیلی اشیاء کا استعمال کئے جانے کے متعلق عوام نے شکایت کی ہے۔ ہر دن شام کے اوقات میں اوربعض دفعہ یہاں جمع ہونے والے نوجوان بلا خوف گانجہ کا نشہ کرتے دیکھے گئے ہیں، اس جگہ پر پائی جانے والی شراب کی بوتلیں ، سگریٹ کے ڈبوں کے ڈھیراس کا زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پولس کی کڑی نگرانی کے باوجود پہاڑ کے دامن میں یہ سب پایا گیا ہے جس سے  نشہ آوار لوگوں کی دھاندلیوں میں اضافہ ہونے کی بات کہی جارہی ہے، عوام نے متعلقہ مقامات پر کڑی نگرانی کرتے ہوئے نشیلی اشیاء کے استعمال پر قد غن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کاروار میں دن بدن نشہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا تھا، جس کو دیکھتے ہوئے شہر میں مسلسل نشیلی اشیاء کے متعلق خبریں شائع ہورہی تھی، لوگوں کا کہناہے کہ جیسے ہی  اخبارات میں رپورٹ شائع ہوتی ہے، پولس فوری کاروارئی کرتی ہے اور چھاپہ ماری کرتے ہوئے کیس بھی داخل کرتی ہے، مگر کچھ دنوں کے وقفہ کے بعد لوگ اپنی روش پر لوٹ آتے ہیں۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو گانجہ سے مکمل پاک صاف کرنے کےلئے مزید اقدامات کریں اور کڑی نگرانی کرتے ہوئے سخت کارروائی کریں۔


Share: